بچپن میں فحش فلمیں دیکھنے والے بڑے ہو کر جنسی جرائم میں مبتلا ہو جاتے ہیں،تحقیق

بچپن میں فحش فلمیں دیکھنے والے بڑے ہو کر جنسی جرائم میں مبتلا ہو جاتے ہیں،تحقیق

کنبرا: جو لڑکے ،لڑکیاں بچپن میں فحش فلمیں دیکھتے ہیں بڑے ہو کر ان کیساتھ کیا ہوتا ہے؟ہوش اڑا دینے تحقیق نے تھرتھلی مچادی۔میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبرن کے سائنسدانوں نے تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ بچپن میں فحش فلمیں دیکھنے والے لڑکوں ،لڑکیوں کے دماغ میں انتہائی خوفناک تبدیلیاں رونما ہوجاتی ہیں اور وہ بڑے ہو کر جنسی جرائم میں ملوث ہوتے ہیں۔

تحقیق میں انکشاف ہوا کہ فحش فلمیںدیکھنے سے دماغ کا تحریک دینے والا حصہ سکڑ جاتا ہے اور متاثرہ شخص کے بڑے ہو کر ”جنسی شکاری“ بننے کے امکانات انتہائی زیادہ ہو جاتے ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ جیما میک کیبین کا کہنا تھا کہ ”اگر ہم اپنے معاشرے میں جنسی زیادتی کے واقعات کو کم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں کم عمر افراد کو فحش فلموں سے دور کرنا ہو گا۔