ایران اسرائیل کے لیے آبدوز کی تیاری میں جرمن کمپنی سے تعاون کریگا

ایران اسرائیل کے لیے آبدوز کی تیاری میں جرمن کمپنی سے تعاون کریگا

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے کہا ہے کہ ان کے ملک کو اس بات کا پیشگی علم تھا کہ جرمنی کی جو کمپنی اسرائیل کے لیے آبدوزتیار کررہی ہے، اسے ایران کا تعاون بھی حاصل ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صہیونی وزیر دفاع نے پارلیمنٹ کی خارجہ و سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبدوزیں تیار کرنے والی جرمن کمپنی اور ایران کے درمیان باہمی تعاون کی بات کوئی انکشاف نہیں بلکہ سب جانتے ہیں کہ جرمن کمپنی کے ساتھ ایران کے شیئرز ہیں۔
لائبرمین کا کہنا تھا کہ ایران اور جرمن کمپنی کے درمیان باہمی تعاون ایک حقیقت ہونے کے باوجود تل ابیب برلن کے ساتھ آبدوزوں کی ڈیل سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے پاس اور کوئی متبادل نہیں ہے۔