بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرکے سی پیک منصوبے میں علاقے کی مفادات کی جنگ لڑوں گا، بلاول بھٹو

بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرکے سی پیک منصوبے میں علاقے کی مفادات کی جنگ لڑوں گا، بلاول بھٹو

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا خود کو آج بھی امیرالمومنین کہلانے کا چکر چلانے والوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو سی پیک میں نظر انداز کیا گیا ،بی بی کا بیٹا اب آگیا ہے عوامی حقوق کی جنگ دادا اور بی بی شہید سے بڑھ کر لڑے گا آج تک آمریت کے گود میں پلنے والے ضیاء الحق کے مشن کو جاری رکھ کر ملک عزیز کو دہشتگردی کی طرف دھکیل رہے ہیں، ملک کو اٹیمی طاقت بنانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کی بدولت ہے، سی پیک پیپلزپارٹی کے منشور کا حصہ ہے اور یہ آصف زرداری کا ویژن تھا، آصف زرداری نے گوادرپورٹ چین کے حوالے کرکے سی پیک کی بنیاد رکھی لیکن حکمران سی پیک کو متنازع بنا رہے ہیں، گلگت بلتستان والے سوال کرتے ہیں ان کا سی پیک میں کیا حصہ ہے۔
پیر کے روز پاکستان پیپلزپارٹی یوم تاسیس کے موقع پر گلگت بلتستان کے رہنماوں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کر کے سی پیک میں گلگت بلتستان کے مفادات کی جنگ لڑونگا،ہماری پارٹی ملک پاکستان میں جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے جس کی بدولت آج جمہوریت کے خلاف سازش کرنے والے نا کام ہو گئے، پاکستان کے تمام صوبوں میں پیپلز پارٹی فعال ہو رہی ہے عوام حقیقی معنوں میں جمہوریت چاہتے ہیں، سی پیک کے پیسوں سے پنجاب کیلئے دو ارب کا اورنج ٹرین کا منصوبہ شروع کیا جاسکتا ہے تو گلگت بلتستان کو کیوں نہیں دئیے جاسکتے؟ لاہور میں اورنج ٹرین بنانے والے سی پیک کا سب سے بڑا حصہ دار علاقے گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق دیں ورنہ دمادم مست قلندرہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان والوں نے ہمیشہ پیپلزپارٹی کا سر فخر سے بلند گیا اورہمیشہ جمہوریت کے لئے قربانی دی ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب و سابقہ گونر گلگت بلتستان قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کو بہت کچھ دیا ہے اور جو کچھ بھی ملاہے وہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہی ملا ہے اورانشاللہ آئندہ بھی پیپلزپارٹی ہی دے گی ،یہ لوگ مک مکا کے تحت آئے ہیں جو گلگت بلتستان کو کچھ نہیں دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا سی پیک میں گلگت بلتستان کا حصہ اور آئینی حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائینگے ۔
صوبائی صدر پیپلزپارٹی گلگت بلتستان امجد ایڈووکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام اور پارٹی کارکن چیئر مین بلاول بھٹو کی بے چینی سے انتظار کررہے ہیں اور انہوں نے چیئر مین کو بلاول بھٹو کو گلگت بلتستان کی دورے کرنے کی دعوت دی جس پر بلاول بھٹو نے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے بہت جلد دورہ کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورشہید عوام بھٹو نے گلگت بلتستان جیسے دور دراز خطہ کو شاہراہ قراقرم جیسے اہم منصوبوں کے ذریعے پوری دنیا میں متعارف کروائی جس کا کریڈٹ پیپلزپارٹی کو چلا جاتا ہے ۔
سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی جنرل الیکشنز بھی وفاق کے ساتھ ملا کر کروایا جائے کیوں کہ وفاق میں جس کی حکومت ہوتی ہے گلگت بلتستان میں بھی اسی کی حکومت آتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلئے پیپلزپارٹی نے سی پیک میں گلگت بلتستان کے حصہ کے حوالے سے بات کی ہے اور انہوں نے وہاں پہ بیٹھے ہوئے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کے حصہ کے حوالے قومی اسمبلی میں آواز اٹھایا جائے جس کی خورشید شاہ نے انہیں آواز اٹھانے کا وعد ہ کیا ۔
تقریب میں صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے چیئر مین بلاول بھٹو کو روایاتی چوغہ اور ٹوپی پہنایا اور سعیدیہ دانش نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیئے اور چیئر مین کو گلگت بلتستان کے مسائل سے آگاہ گیا ۔
تقریب سے صوبائی جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل ،سینئر نائب صدر جمیل احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔بلاول ہاوس میں ثقافتی شو کا بھی انعقاد کیاگیا جس میں تلوار ڈانس کے ساتھ معروف شاعر و گلوکار طالب حسین طالب اقبال حسین اور امتیاز گلاب بگورو نے شینا زبان میں غزل اور ملی نعموں سے محفل لوٹ لیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ،قمر زمان کائرہ سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ شیری رحمان و دیگر نے شرکت کی۔