کشمیریوں کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی سیز فائر لائین ہی ہے،بیرسٹر سلطان

کشمیریوں کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی سیز فائر لائین ہی ہے،بیرسٹر سلطان

میرپور: آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور جموں کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے لئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی لائن کنٹرول لائن نہیں ہے بلکہ سیز فائر لائین ہی ہے کیونکہ کنٹرول لائن کا وجو د شملہ معاہدہ کی وجہ سےعمل میں آیا تھا اور شملہ معاہدہ پاکستان اور ہندوستان کی حکومتوںکے درمیان تھا اس معاہدہ میں کشمیری شامل نہیں تھے اس لئے اس کا اطلاق کشمیریوں پر نہیں ہوتا۔

ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم اور جموں کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جموں کشمیر محاذرائے شماری کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا محاذ کے وفد کی قیادت مرکزی چیئرمین تنظیمی بورڈ محمد عظیم دت ایڈووکیٹ کر رہے تھے جب کہ ساجد رحمٰن بھٹی اور محمد نذیر کیانی بھی وفد میں شامل تھے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا یو این او کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے ریاست جموں کشمیر میں آر پار جانے پر کوئی پابندی نہیں اس لئے یہ یو این او کی ذ مہ دار ی ہے کہ وہ ہندوستان کو کشمیریو ں کے آنے جانے پر پابندی لگانے اور فائرنگ کرنے سے باز رکھ۔ے بیرسٹر سلطان چوہدری نے مزید کہا کہ قبل ازیں ضرب حیدر ، ضرب کلیم، ضرب مومن اور ملین مارچ جیسی تحریکیں چلی ہیں جن کا دنیا پر مثبت اثر پڑا ہے۔ اب میں نے کاری ضرب لگانے کی تجویز پیش کی ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر اور آزاد کشمیر بشمول گلگت بلتستان کے عوام 27 اکتوبر2017 کو ایک ہی روز سیز لائین کو توڑ دیں۔