دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

معروف اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں آج صبح ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

ممبئی: برصغیرکے ممتاز اداکاراورکروڑوں دلوں پر کئی دہائیوں تک راج کرنے والے معروف اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 معروف اداکار دلیپ کمار کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں آج صبح ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کی نگرانی میں ان کی دیکھ بھال جاری ہے۔ دلیپ کمار کی بیگم سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار معمول کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹر کے پاس جاتے رہتے ہیں لیکن انہوں نے دائیں پاؤں میں سوجن کی شکایت کی جس پر انہیں فوراً اسپتال منتقل کیا ہے.

کیونکہ دلیپ کی طبیعت کے حوالے سے میں کافی حساس ہوں جب کہ انہوں نے کھانسی اور زکام کی بھی شکایت کی ہے۔سائرہ بانو کے مطابق دلیپ کمار کی حالت اب بہتر ہے تاہم ڈاکٹرز ان کا معائنہ کررہے ہیں،امید ہے کہ خطرے کی کوئی بات نہیں ہوگی اور میں انہیں ان کی سالگرہ سے پہلے گھر لے جاؤں گی۔واضح رہے کہ دلیپ کمار 2 دن بعد اپنی نے 94 ویں سالگرہ منائیں گے جب کہ اداکار نے اپنی اداکاری سے  تقریبا نصف صدی تک برصغیر کی فلمی دنیا پر حکمرانی کی۔

مصنف کے بارے میں