دہشت گردی سرحد پار سے ہوتی ہے، جب تک حکومت چاہے گی عہدے پر رہوں گا: آئی جی سندھ

دہشت گردی سرحد پار سے ہوتی ہے، جب تک حکومت چاہے گی عہدے پر رہوں گا: آئی جی سندھ

خیرپور : آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ  نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سرحد پار سے ہوتی ہے،روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کرنے ہوں گے، جب تک سندھ حکومت چاہے گی عہدے پر رہوں گا۔

جیم خانہ  میں میڈیا سے گفتگو کرتے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ امن و امان کی صورتحال بہتر کر دی ہے۔سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس میں میرٹ پر بھرتیاں کی گئی ہیں ۔

بھرتی کئے جانے والے پولیس اہلکاروں کو آرمی اسکولوں میں تربیت دے رہے ہیں ۔