انڈونیشیا میں زلزلے سے 97 افراد ہلاک

انڈونیشیا میں زلزلے سے 97 افراد ہلاک

جکارتہ: انڈونیشا کے صوبے آچے میں آنے والے ایک شدید زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 97 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سرکاری بیانات کے مطابق 6.5 شدت کا یہ زلزلہ سُماٹرا نامی جزیرے کے شمال میں آیا۔

متعدد مکانات تباہ ہو گئے۔ بڑی تعداد میں زخمیوں کو علاقے کے واحد ہسپتال میں پہنچا دیا گیا ہے۔ سرِدست سُونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ بارہ سال پہلے آچے میں سمندر میں آنے والے ایک شدید زلزلے کے بعد سُونامی کے نتیجے میں ایک لاکھ 70 ہزار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تب ہمسایہ ملکوں تھائی لینڈ، سری لنکا اور بھارت میں بھی ہزارہا افراد جان سے گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں