ڈیلی موشن کے لاکھوں صارفین کی معلومات ہیک

ہ آٹھ کروڑ 52 لاکھ صارفین کے یوزر نیم اور ای میل ایڈیسز اور ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین پاس ورڈ 20 اکتوبر کو چوری کر لیے گئے

ڈیلی موشن کے لاکھوں صارفین کی معلومات ہیک

اسلام آباد : ٹیکنالوجی ویب سائٹ لیکڈسورس کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ ڈیلی موشن کے ساڑھے آٹھ کروڑ سے زائد صارفین کی معلومات ہیک کرلی گئی ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق لیکڈ سورس کا کہنا ہے کہ آٹھ کروڑ 52 لاکھ صارفین کے یوزر نیم اور ای میل ایڈیسز اور ایک کروڑ 80 لاکھ صارفین پاس ورڈ 20 اکتوبر کو چوری کر لیے گئے تھے۔لیکن یہ پاس ورڈز بی کرپٹ ہیشنگ الگورتھم کے ساتھ محفوظ کیے گئے جس کی وجہ سے ہیکرز کو ان اکاؤٹنس تک رسائی حاصل کرنے میں مشکلات درپیش آسکتی ہیں۔

ڈیلی موشن کی جانب سے تمام صارفین کو اپنے پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ڈیلی موشن کا کہنا ہے کہ ہیکنگ کی یہ کوشش محدود تھی اور کسی کی ذاتی معلومات ضائع نہیں ہوئی ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ ‘ہمارے نوٹس میں یہ بات آئی ہے کہ ممکنہ سکیورٹی خدشات، جن کا تعلق ڈیلی موشن سے نہیں ہے، اس کی وجہ سے شاید مخصوص تعداد میں اکاؤنٹس کے پاس ورڈز متاثر ہوئے ہیں’۔

ڈیلی موشن کی جانب سے مضبوط پاس ورڈز رکھنے کی ہدایت کرنے ہوئے کہا گیا ہے کہ ‘صارفین سادے الفاظ او اعداد پر مشتمل پاس ورڈز نہ رکھیں’۔انٹرنیٹ سکیورٹی کے ماہر مارک جیمز کا کہنا ہے کہ ‘اپنا پاس ورڈ چیک کریں اور اس ویب سائٹ کا پاس ورڈ تبدیل کر دیں، اگر آپ نے یہی پاس ورڈ کسی اور ویب سائٹ کے لیے رکھا ہوا ہے تو فورا وہ بھی تبدیل کر لیں اور کوشش کریں کہ اگر آپ پاس ورڈ مینجر استعمال نہیں کر رہے تو اس کا استعمال کریں’۔

ڈیلی موشن کا کہنا ہے کہ ‘کیا کچھ چوری کیا گیا ہے اور کیا نہیں، اس بارے میں مزید معلومات کے بغیر نہیں کہا جاسکتا کہ کتنا نقصان ہوا ہے۔ لیکن یہ کہنا بے جا نہیں ہوگا کہ آپ کی پروفائل میں مزید ڈیٹا شامل کر کے اس کو انٹرنیٹ پر پھیلانا ایک اچھا خیال نہیں ہے’۔ڈیلی موشن کی سنہ 2005 میں بنیاد رکھی گئی تھی اور الیکسا رینکنگ کے مطابق یہ دنیا کی 113 ویں مشہور ترین ویب سائٹ ہے۔