بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان نرم طبعیت اور خوش مزاجی کے علاوہ ساتھی اداکاروں کے ساتھ شرارت کرنے کیلئے بھی مشہور ہیں۔وہ اپنے ساتھی اداکاروں کو شوٹنگ کے دوران کبھی بور نہیں ہونے دیتے ،خان کی شرارت سے بھرپور یہ عادت ان کے چھوٹے بیٹے ابراہم میں بھی آئی ہے۔ابراہم صرف 3 سال کے ہیں لیکن پوری فلم انڈسٹری میں اپنے والد سے زیادہ مشہور ہیں ،بولی وڈ کی اس مشہور باپ بیٹےکی چند دلچسپ تصاویر دیکھئے۔