آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے برطانوی جوائنٹ آپریشنز کے کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے برطانوی جوائنٹ آپریشنز کے کمانڈر کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے برطانوی جوائنٹ آپریشنز کے کمانڈرسرجان لوریمر نے ملاقات کی جس میں پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق بدھ کو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے برطانوی جوائنٹ آپریشنز کے کمانڈر نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر بات چیت کی گئی، جبکہ خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔