شامی فوج نے حلب کے قدیم حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا

شامی فوج نے حلب کے قدیم حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا

حلب: شدید لڑائی کی زَد میں آئے ہوئے شمالی شامی شہر حلب میں باغیوں کی مزاحمت مسلسل کمزور پڑتی جا رہی ہے۔ برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق حکومتی دستوں نے اب حلب کے پورے قدیم حصے پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کل منگل کے روز فوج اور اُس کے حلیف جنگجوؤں نے شہر کے دفاعی لحاظ سے اہم علاقے الشار پر قبضہ کر لیا تھا۔ باغیوں کو گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مشرقی حلب میں اپنے زیرِ قبضہ تقریباً دو تہائی علاقے سے محروم ہونا پڑا ہے۔ اَسّی ہزار شہری گھر بار چھوڑ کر پناہ کی تلاش میں ہیں۔

اُدھر ماسکو میں وزارتِ دفاع نے بتایا ہے کہ حلب ہی میں باغیوں کے ایک حملے کے نتیجے میں ایک روسی فوجی مُشیر ہلاک ہو گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں