کیا واقعی ارجیت سنگھ گلوکاری چھوڑنے والے ہیں؟

کیا واقعی ارجیت سنگھ گلوکاری چھوڑنے والے ہیں؟

ممبئی:بولی وڈ میں صف اول  کےگلوکاروں میں شمار کیے جانے والے معروف اور ہر دلعزیز گلوکار ارجیت سنگھ نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے وہ اگلے سال ریٹائر منٹ لے لیں۔میڈیا سے بات چیت کے دوران ارجیت کا کہنا تھا کہ “مجھے نہیں لگتا  میں زیادہ عرصہ  اس فیلڈ میں رہ پاؤں گا ،ہوسکتا ہے آنے والا سال میرے کیرئیر کا آخری سال ہو،عموماً نئی آواز صرف 5 سے 6 سال تک ہی بولی وڈ میں قائم رہتی ہے۔”

دوسری جانب ان کا کہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں ہے، اگر محنت کی جائے تو اس عرصہ کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے اور شاید میں ایسا کرلوں کون جانے مستقبل میں کیا ہونے والا ہے۔شہرت اور میڈیا سے دور رہنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ” وہ پُرسکون زندگی پسند کرتے ہیں جس میں کسی کی مداخلت نہ ہو۔”

مصنف کے بارے میں