ایران کی طرف سے خطرے پر نظر ہے، برطانوی وزیر اعظم

ایران کی طرف سے خطرے پر نظر ہے، برطانوی وزیر اعظم

لندن: برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے بحرین میں خلیجی عرب رہنماؤں کو بتایا ہے کہ وہ ایران کی طرف سے درپیش خطرات کا مکمل ادراک رکھتی ہیں۔

اُنہوں نے ان خیالات کا اظہار خلیجی تعاون کونسل کے ایک دو روزہ سربراہی اجلاس کے اختتام پر کیا۔ مے نے کہا کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری ڈیل کے باعث ایران کی یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت محدود ہوئی ہے۔

ساتھ ہی اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام فریقوں کو لبنان، عراق، یمن، شام یا خود خلیج کے علاقے میں ایران کی جارحانہ سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔

مصنف کے بارے میں