بالوں کی حفاظت چاہتے ہیں تو 10 غلطیاں نہ دہرائیں

بالوں کی حفاظت چاہتے ہیں تو 10 غلطیاں نہ دہرائیں

hair straightnerاور دیگر آلات کو انتہائی کم حرارت پر استعمال کریں تب یہ ٹھیک کام کریں گے اور نقصان نہیں پہنچائیں گے۔بالوں کیلئے ہمیشہ برش استعمال کریں جو آپ کے بالوں کے اسٹائل سے مطابقت رکھتا ہو۔گیلے بالوں کیساتھ کبھی نہ سوئیں بلکہ اپنے بالوں کو ہمیشہ خشک کر کے سوئیں۔اس سے اآپ کے بال ٹوٹنے اور گھنگریالے ہونے سے بچیں گے بالوں کو ضرورت کے مطابق دھوئیں۔ہر وقت یا ہر روز بال دھونے سے بال کمزور ہو جاتے ہیں۔ گیلے بالوں پر برش نہ کریں اس سے بال نازک ہو جاتے ہیں۔گیلے بالوں پر چوڑے دونتوں والی کنگھی کا استعمال کریں۔پونی بنانے میں احتیاط کریں۔پونی سے بال لاغر ہوتے ہیں۔Trimmig ضرور کریں چاہے آپ بالوں کو بڑھا رہے ہوں۔لیکن Trimming کرنا ضروری ہے۔اس سے آپ خوشنما اور صحت مند رہیں گے۔بالوں کو تولیے سے خشک کرنے میں احتیاط کریںرگڑبے سے بال کمزور ہو جاتے ہیں۔بالوں خشک کرنا ہو تو ایک مرتبہ ہلکا سا دبا دیں۔گرم گرم Straightner  گیلے بالوں پر استعمال نہ کریں بالوں کو اچھی طرح خشک کر لیں۔ ایک کنڈیشنر یا کریم استعمال کریں۔ کچھ لوگ ایک ہی وقت میں بہت ساری چیزیں استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ جو انتہائی نقصان دہ ہے۔