ڈین جونز نے شاداب کو چھٹے نمبر پر کھلانے کا مشورہ دے دیا

ڈین جونز نے شاداب کو چھٹے نمبر پر کھلانے کا مشورہ دے دیا

اسلام آباد : پی ایس ایل کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز نے کہا ہے کہ شاداب خان نہایت خاص ٹیلنٹ ہے ،اسے بیٹنگ میں زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ڈین جونز کا کہناتھا کہ آسٹریلیاسمیت دیگر غیر ملکی ٹیموں کے نہ آنے سے پاکستان اور عالمی کرکٹ کو نقصان پہنچا،تاہم پی ایس ایل اور غیرملکی کوچز نے پاکستان ٹیم کی کایا پلٹ دی ہے۔انہوں نے کہاکہ پی سی بی کی جانب سے نئے سلیکٹرز اور کوچز کے تقرری سے پاکستان کرکٹ میں تبدیلی آئی پاکستان سپر لیگ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔
شاداب خان کے بارے میں گفتگو میں ڈین جونز نے کہا کہ وہ غیر معمولی کھلاڑی ہے ،بیٹنگ میں بھی اسے موقع دیا جائے تو وہ بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاسکتا ہے،انہوں نے شاداب کیلئے بیٹنگ میں چھٹا نمبر بھی تجویز کیا۔