بھارت میں پٹنہ کے کالج میں لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی

بھارت میں پٹنہ کے کالج میں لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی

پٹنہ: بھارتی شہر پٹنہ کے ایک کالج میں لڑکیوں کے جینزاور پٹیالہ لباس پہنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں مگادھ مہیلا کالج کی انتظامیہ نے نیا ڈریس کوڈ جاری کیا ہے جس کے تحت کالج کی حدود میں طالبات کے جینز اور پٹیالہ لباس پہننے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ کلاس رومز میں موبائل فون استعمال کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔

ڈریس کوڈ پر آئندہ سال جنوری سے عمل کیا جائے گا۔ کالج کی پرنسپل ششی شرما نے ایک بیان میں کالج انتظامیہ کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبات نے ڈریس کوڈ پر عملدرآمد کی درخواست کی تھی کیونکہ اس سے سماجی تفریق پیدا جنم لے رہی تھی۔

کالج پرنسپل کا مزید کہنا ہے کہ مسلم لڑکیاں جینز نہیں پہنتیں لہٰذا انہوں نے کبھی اعتراض نہیں کیا جبکہ ہندو طالبات کا لباس دیکھ کر شرمندگی ہوتی ہے۔ فیصلے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا کالج روایات کو اہمیت دیتا ہے اور یہ ’’ماڈرن کالج نہیں ہے‘‘۔

ششی شرما کا کہنا ہے کہ کلاس روم میں موبائل فون پر بھی پابندی ہو گی تاہم کالج کیمپس میں مختص جگہ پر موبائل فون استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں