بھارت مسلسل 9 ٹیسٹ سیریز جیت کر انگلینڈ اور آسٹریلیا کے برابر آ گیا

بھارت مسلسل 9 ٹیسٹ سیریز جیت کر انگلینڈ اور آسٹریلیا کے برابر آ گیا

نئی دہلی : بھارت نے سری لنکا کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے شکست دیکر  انگلینڈ اور آسٹریلیا کی مسلسل ٹیسٹ سیریز میں فتوحات کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

تینوں ٹیموں کو مسلسل نو، نو ٹیسٹ سیریز جیتنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے۔انگلینڈ نے 1884 سے 1891-92 کے دوران مسلسل نو ٹیسٹ سیریز جیت کر عالمی ریکارڈ پر قبضہ کیا تھا۔رکی پونٹنگ کی آسٹریلین ٹیم نے 2005 سے 2008 تک مسلسل نو ٹیسٹ سیریز جیت کر انگلینڈ کا عالمی ریکارڈ برابر کیا تھا تاہم اس ریکارڈ میں بھارت بھی ان دونوں ٹیموں کے ہم پلہ ہو گیا ہے۔

بھارت نے 2015 میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیت کر فتوحات کا سلسلہ شروع کیا اور 2017 میں سری لنکا کو ہی ہرا کر مسلسل فتوحات کا سلسلہ 9 سیریز تک دراز کیا۔