معروف بھارتی اداکار پر مداح نے حملہ کر دیا

معروف بھارتی اداکار پر مداح نے حملہ کر دیا

نیونیوزتازہ ترین
ممبئی:معروف بھارتی اداکارارجن کپور پر مداح نے حملہ کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار ارجن کپورآجکل اپنی آنے والی فلم" صندیپ اور پنکی فرار "کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔شوٹنگ کے دوران ارجن کپور کا ایک مداح ان سے ملاقات   کے لیے اصرار کرتا رہا ۔ مداح کے اصرار پر ارجن کپور نے مداح سے جب ہا تھ ملایا تو اس نے ان کا ہاتھ مروڑنے کی کوشش کرتے ہوئے اداکار پر حملے کی کوشش کی۔
پولیس نے فورا موقعے پر پہنچ کر مداح کو زیر حراست کے لیے ہے۔تفصیلات کے مطابق مداح نشے کی حالت میں تھا ااور نشے میں گاڑی چلانے پر مداح پر

مقد مہ درج کر دیا گیا ہے ۔
مداح کو نہ صرف بھاری جرمانہ کیا گیا ہے بلکہ اس کا لائسنس کینسل کرنے کی بھی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔