سری دیوی کی فلمیں سکولوں کے نصاب کا حصہ بنیں گی

سری دیوی کی فلمیں سکولوں کے نصاب کا حصہ بنیں گی

ممبئی:سری دیوی کے مداح نے ایک سکول بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں فلمیں سکول کے نصاب کا حصہ بنیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مداح نے سری دیوی کے اعزاز میں سکول بنانے کا ارادہ کیا ہے جس میں سری دیوی کی فلمیں اور ان کا ڈانس سٹائل کو پڑھایا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق سری دیوی نے اپنے نام پر نہ صرف سکول بنانے کی اجازت دے دی ہے بلکہ وہ سکو ل کا افتتاح بھی کریں گی اور سکول کے نصاب پر نظر ثانی بھی کریں گی۔


یاد رہے کہ سری دیوی نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ میری فلمیں سکول کے نصاب کا حصہ بنیں گی۔