ٹرمپ کے فیصلے کیخلاف سراج الحق کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

ٹرمپ کے فیصلے کیخلاف سراج الحق کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔ اس ضمن میں جماعت اسلامی 8 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کرے گی۔

سینٹر سراج الحق نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر عالمی برادری کو بھرپور پیغام دیا جائے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے اور ٹرمپ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا۔ سینیٹر سراج الحق نے اپیل کی کہ مسلم حکمران متحد ہو کر امریکی فیصلے کے خلاف لائحہ عمل دیں۔

یاد رہے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں