فیض آباد دھرنے سے گرفتار مزید 48ملزمان کی ضمانتیں منظور

 فیض آباد دھرنے سے گرفتار مزید 48ملزمان کی ضمانتیں منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیض آباد دھرنے سے گرفتار مزید 48ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں.خصوصی عدالت دھرنےسے گرفتار132 ملزمان کی ضمانت منظور کر چکی ہے.

فیض آباد دھرنے کےدوران گرفتارمظاہرین کی رہائی کا عمل جاری ہے ۔ اسلام آباد کی انسدا د دہشت گردی عدالت کےجج شاہ رخ ارجمند نے گرفتارمزید 48 ملزمان کی ضمانتیں منظو ر کر لیں۔خصوصی عدالت نے 48 ملزمان کوپچاس پچاس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ ضمانتیں حاصل کرنے والے ملزمان کیخلاف تھانہ آبپارہ، تھانہ کھنہ اور تھانہ آئی نائن میں مقدمات درج تھے۔اب تک فیض آباد دھرنےسے گرفتار 132 ملزمان عدالت سے ضمانت لے کررہا ہوچکےہیں۔