سعودی عرب فوری طور پر یمن کی امداد کی اجازت دے، ٹرمپ

سعودی عرب فوری طور پر یمن کی امداد کی اجازت دے، ٹرمپ

واشنگٹن: ٹرمپ نے سعودی عرب کو کہا ہے کہ فوری طور پر یمن کی امداد کی اجازت دے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو کہا ہے کہ وہ فوری طور پر یمنی عوام تک پہنچنے کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد دینے کی اجازت دے۔ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے محاصرے کے باعث امریکہ کے پاس اورک وئی آپشن نہیں ہے کیونکہ اس کی مذمت دنیا کی ریلیف آرگنائزیشنیں بھی کر رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ایک مہینے قبل سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر یمن کی جانب سے داغے گئے میزائل کے بعد سعودی عرب کی سرکردگی میں قائم فوجی اتحاد نے یمنی خانہ جنگی میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی موومنٹ کیخلاف بندرگاہ کا محاصرہ کر لیا تھا۔ گو کہ محاصرے میں کسی حد تک نرمی کر دی گئی تاہم یمن کی حالت مخدوش رہی۔

ہیضہ اور خناق کی وبا پھوٹنے کے ساتھ ساتھ اندازاً 80 لاکھ لوگ فاقہ کرنے پر مجبور ہیں۔ اپنے ایک بیان میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے اپنی انتظامیہ میں موجود عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ سعودی عرب کی قیادت سے یہ درخواست کریں کہ وہ ضروری خوراک، ایندھن، پانی اور ادویات کو یمنی عوم تک پہنچانے کی مکمل اجازت دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا فوری طور پر انسانی ہمدردی کی وجوہات کیلئے کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں