ممنون حسین کی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کی مذمت

ممنون حسین کی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت بنانے کی مذمت

اسلام آباد: ووٹرز ڈے سے متعلق تقریب میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کے فیصلے پر صدر ممنون حسین نے مذمت کرتے ہوئے امریکا سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ صدر ممنون نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت بنانے کی ہر فورم پر مذمت کی جائے گی اور توقع ہے کہ امت مسلمہ اس واقعے کا سخت نوٹس لے گی۔

انہوں نے بتایا کہ توقع ہے کہ آئندہ انتخابات تک ووٹنگ سے متعلق تمام درپیش مسائل اور دشواریاں دور کر دی جائیں گی ۔ بچوں کے ذہنوں میں ووٹ کا تقدس کے بارے میں تعلیمی نصاب سے مدد لینا ضروری ہو تو لی جائے۔ سیاسی جماعتوں اور مساجد کو اس عمل میں شامل کر کے ووٹر کی تربیت کی جا سکتی ہے ۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ بدلتے تقاضوں کے ساتھ پرانا نظام ختم کر کے نئی ٹیکنالوجی لائی جا رہی ہے اور پسماندہ علاقوں میں ووٹرز ایجوکیشن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے ۔ بائیو میٹرک اور الیکٹرانک مشین کا استعمال اس سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کاوشوں پر الیکشن کمیشن کے حکام شاباش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلو پیش نظر رکھا جائے کہ انتخابی مشق بہت وسیع ہوتی ہے جس کے انتخابی عملے کی تربیت کے معیار اور مقدار میں ضرورت کے مطابق اضافہ ناگزیر ہے ۔ تاہم نئے اور پرانے طریقوں میں توازن پیدا کر کے بہتری لائی جا سکتی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں