پاکستانی فلموں کے دیوانے کے پاس 70 سالہ فلمی تاریخ محفوظ

پاکستانی فلموں کے دیوانے کے پاس 70 سالہ فلمی تاریخ محفوظ

لاہور :سیالکوٹ کا رہائشی طالب حسین پاکستانی فلموں کا دیوانہ، 70 سال میں ریلیز ہونے والی تمام پاکستانی اردو اور پنجابی فلموں کے پوسٹرز، فلموں کی ریلیز کی تاریخیں، پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکاروں کے نام بھی محفوظ کئے ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے طالب حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی فلمی تاریخ بڑی روشن ہے اور ہمارے ہاں گولڈن جوبلی، پلاٹینئم جوبلی اور ڈائمنڈ جوبلی کرنے والی سیکڑوں فلمیں ریلیز ہو چکی ہیں۔ بد قسمتی سے ہمارے ہا ں کسی نے بھی اس تاریخی ورثے کو سنبھال کر نہیں رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے ہم نئی نسل کو بتا ہی نہیں سکتے کہ ہمارے ہاں کتنی اچھی اچھی فلمیں بنائی گئی ہیں۔

اس حوالے مجھے بہت محنت کرنا پڑی ہے۔ میں نے پاکستان کے کونے کونے میں جا کر فلموں کے پوسٹرز، تصاویراور معلومات اکٹھی کی ہیں۔ میں حکومت کی مدد سے اس حوالے سے ایک میوزیم قا ئم کرنا چاہتا ہوں تاکہ نئی نسل کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے بارے میں معلومات حاصل ہو سکیں۔

مصنف کے بارے میں