اسلام آباد: سپریم کورٹ لاہور میں زیرتعمیر اورنج لائن میٹرو منصوبے کے حوالے سے مقدمے کا محفوظ کیا گیا فیصلہ جمعہ کو سنائے گی۔
جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 17 اپریل 2017ء کو تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنایا جائے گا جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں بینچ فیصلہ سنائے گا۔یہ فیصلہ جسٹس مقبول باقر نے تحریر کیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے میٹرو اورنج ٹرین منصوبے کی تعمیراتی سرگرمیوں پر 11 تاریخی عمارتوں کے قریب 200 فٹ کی حدود میں پابندی عائد کر دی تھی جس پر حکومت پنجاب، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اور ایل ڈی اے سمیت پانچ فریقین کی طرف سے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا جس پر طویل سماعتوں کے بعد عدالت عظمیٰ نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو تقریباً آٹھ ماہ کے بعد سنایا جا رہا ہے۔
#/S