آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ ریکنگ میں بھارت پہلے نمبر پر براجمان

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی. جس کے مطابق بھارت پہلی پوزیشن پر برقرار ہے جب کہ پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق سری لنکا سے 2 ٹیسٹ ڈرا ہونے پر بھارت کا ایک پوائنٹ کم ہو گیا .لیکن اس کے باوجود بھارت 124 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔جنوبی افریقا 111 پوائنٹس کے ساتھ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہے اور انگلینڈ کا 97 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔

جب کہ ٹاپ ٹین رینکنگ میں پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔بلے بازوں کی ریکنگ میں آسٹریلوی کپتان پہلے نمبر ہیں جبکہ گیند بازوں کی ریکنگ میں انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پہلے نمبر ہیں

مصنف کے بارے میں