اسٹیٹ بینک نے آسان ریمی ٹینس اکاونٹ کا آغاز کر دیا

اسٹیٹ بینک نے آسان ریمی ٹینس اکاونٹ کا آغاز کر دیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرون ملک سے ترسیلاتِ زر کی آسان وصولی کو یقینی بنانے کے لیے آسان ریمی ٹنس اکاونٹ کا آغاز کردیا جس کے تحت بینکنگ کی سہولت سے محروم یا نیم محروم طبقے کو بہترخدمات پیش کی جا سکیں گی۔

مرکزی بینک کے مطابق اس سہولت کا آغاز پاکستان ریمی ٹینس اِنیشیئٹیو (پی آر آئی) کے تعاون سے کیا گیا ہے جس کا بینادی مقصد ترسیلاتِ زر کی وصولی کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ممکن بنانا اور کانٹر پر کیش لینے کا پرانہ طریقہ ختم کرنا ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق آسان ریمٹینس اکانٹ میں رقم کی حد 20 لاکھ روپے ہوگی جبکہ اس اکاونٹ سے یومیہ 50 ہزار روپے نکالے جاسکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق آسان ریمٹینس اکاونٹ سے یومیہ فنڈ ٹرانفسر کی حد بھی 50 ہزار روہے مقرر کی گئی ہے اور ترسیلات زر کے وصول کنندگان اور اہل خانہ مذکورہ اکاونٹ کھلوا سکتے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق آسان ریمی ٹینس اکاونٹ کے لیے ترسیلات زر وصول کرنے والا شخص انٹرنیشنل بینک اکانٹ نمبر (آئی بی اے این) اور ترسیلاتِ زر بھیجنے والے کی مکمل معلومات فراہم کرنے کا پابند ہوگا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ایک صفحے پر مشتمل فارم پر بنیادی معلومات فراہم کرکے یہ اکاونٹ کھلوایا جا سکتا ہے اور اس مقصد کے لیے الیکڑونک فارم کی سہولت بھی موجود ہوگی۔اسٹیٹ بینک نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ اقدام سے حکومتی حکمت عملی کے تحت مقرر کردہ اہداف کا حصول ممکن ہو جائے گا۔

مصنف کے بارے میں