قادری اور زرداری نے شہباز شریف کے استعفے کا مطالبہ کر دیا

قادری اور زرداری نے شہباز شریف کے استعفے کا مطالبہ کر دیا

لاہور: سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔
دونوں رہنماوں درمیان منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاون سانحے کی رپورٹ آنے کے بعد شہباز شریف استعفیٰ دیں۔ اب شہباز شریف کو برداشت نہیں کریں گے اور  ان کے استعفے کے لئے تحریک چلائیں گے ۔

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت سانحہ ماڈل ٹاون سے آنکھیں نہیں موڑ سکتی ، ہم پہلے دن کے ساتھ شہدا کے ساتھ کھڑے ہیں ، جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کے بعد ہم شہباز شریف کو برداشت نہیں کریں گے ، ان کے خلاف لڑیں گے ،وزیر اعلیٰ پنجاب فوری طور پر استعفیٰ دیں اور عدالت میں پیش ہوں، عدالت انہیں ضمانت دے یا نہ دے اس کے بعد کا لائحہ عمل بعد میں طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون ظلم کی ایک بدترین مثال ہے ، سانحہ ماڈل ٹاو ن کے بعد میرا خیال نہیں ہے کہ انہیں پنجاب میں ہتھکڑیاں لگ سکتی ہیں لیکن میرا یقین ہے کہ انہیں سزا ضرور ملے گی۔
مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں طاہر القادری کا کہنا تھا کہ کل ایک عالمی سانحہ رونما ہوا، جو صرف مسلم امہ کا نہیں بلکہ ایک عالمگیر مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر پوری دنیا کے مسلمانوں کو یکجا ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے۔طاہرالقادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ میں واضح طور پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو سانحہ ماڈل ٹاون میں قصوروار ٹھہرایا گیا ہے، رانا ثناءاللہ اس منصوبے کے انچارج تھے۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ یہ رپورٹ نامکمل ہے وہ جھوٹ بولتے ہیں، یہ رپورٹ 100 فیصد مکمل ہے اور اس میں قاتلوں کی نشاندہی کی گئی ہے، رپورٹ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ یہ بیرئیرز ہٹانے کا معاملہ نہیں تھا کیونکہ گزشتہ دو تین سال سے بیرئیرز پر کسی کو اعتراض نہیں تھا، یہ سارا معاملہ بتاتا ہے کہ ماڈل ٹاو¿ن میں خون کی ہولی کھیلی گئی۔
طاہر القادری نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثناءاللہ مستعفی ہوں اور خود کو قانون کے حوالے کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی دنگا فساد نہیں چاہتے لیکن اگر یہ لوگ مستعفی ہو کر خود کو قانون کے حوالے نہیں کرتے تو ہم پرامن قانونی احتجاج کریں گے۔

اس قبل دونوں رہنماو¿ں کے درمیان دو گھنٹے طویل ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خرم نواز گنڈا پور، خورشید شاہ، منطور وٹو اور قمر زمان کائرہ سمیت دیگر رہنما بھی شامل ہیں۔ملاقات کے دوران دوران رہنماو¿ں نےسانحہ ماڈل ٹاو¿ن سے متعلق نجفی کمیشن رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔