اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، 177 ارب روپے کا نقصان

اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، 177 ارب روپے کا نقصان

کراچی: ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ  روز   کریش  کر  گئی۔ کے ایس ای100انڈیکس 39ہزار پوائنٹ کی نفسیاتی حد گنو ابیٹھا اور1100سے زائد پوائنٹ کی کمی سے انڈیکس 38700پوائنٹ کی پست ترین سطح پر آگیا جبکہ مندی کی لہر شدید ہونے سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے177ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اور سرمائے کا مجموعی حجم 84کھرب روپے سے گھٹ کر 82کھرب روپے رہ گیا۔

کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای100انڈیکس میں1122.66پوائنٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 39907.32پوائنٹ سے گھٹ کر 38784.66پوائنٹ ہو گیا اسی طرح670.87پوائنٹ کی کمی سے کے ایس ای30انڈیکس19325.97پوائنٹ اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29296.24پوائنٹ سے کم ہو کر 28672.66پوائنٹ پر آگیا۔

کاروباری اتار چڑھائو کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں1کھرب 77ارب20کروڑ96لاکھ71ہزار 179روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 84کھرب35ارب 3کروڑ50لاکھ 40ہزار607روپے سے کم ہو کر 82کھرب57ارب 82کروڑ53لاکھ 69ہزار428روپے رہ گیا۔