بھارت کی معروف اداکارہ مادھوری نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

بھارت کی معروف اداکارہ مادھوری نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا
کیپشن: image by facebook

ممبئی : بھارت کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ، اداکارہ بی جے پی  کی جماعت سے آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے ، معروف اداکارہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب پونے لوک سبھا کے لیے الیکشن میں حصہ لیں گی۔

رواں برس کے آغاز میں بھارتی جنتا پارٹی کے سربراہ امت شاہ نے ممبئی میں بالی وڈ سٹار مادھوری سے ان کے گھر پر ملاقات کی تھی جس میں انہیں  آئندہ

انتخابات  میں  حصہ  لینے  کی  پیشکش  کی گئی تھی۔

اب اداکارہ کی جانب سے میڈیا میں انتخابات میں حصہ لینے کی آمادگی ظاہر کر دی ہے ، اداکارہ کی جانب سے نریندر مودی کی حکومت کی کارکردگی کی متعدد مرتبہ تعریف بھی سامنے آ چکی ہے۔