کرکٹ میں پہلی بار الیکٹرک بیٹ متعارف کرایاجائے گا

کرکٹ میں پہلی بار الیکٹرک بیٹ متعارف کرایاجائے گا
کیپشن: الیکٹرک بیٹ کے اوپر ایک سینسر ہو گا جو بلے کی حرکت نوٹ کرے گا ,فوٹو سوشل میڈیا

لاہور: کرکٹ میں ہر گزرتے دن جدت آنے لگی ہے۔انیل کمبلے کی کمپنی نے سینسر لگا الیکٹرک بیٹ متعارف کرا دیا۔اب کرکٹر جان سکیں گے کہ بیٹ پر کتنے زور سے شاٹ لگا؟بیٹ کتنا مڑااور کس طر ف گیند گئی ۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ اور انیل کمبلے کا کرکٹکے بلے بازوں کے لیے ایک انمول تحفہ پیش کر دیا گیا ہے ۔کرکٹ میں پہلی بار الیکٹرک بیٹ متعارف کیا جائے گا ۔
سابق انڈین کرکٹر کی کمپنی نے مائیکروسافٹ کےساتھ مل کر ‘پاور بیٹ‘ ڈیزائن کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔اس پاور بیٹ کی مدد سے گیند کتنی سختی سے 
بلے پر لگا کتنی بار مڈل ہوا یاں بلا کتنا مُڑا سب پتا لگ سکے گا ۔
جس سے بیٹسمین کو نیٹ پریکٹس میں مدد ملے گی ،الیکٹرک بیٹ کے اوپر ایک سینسر ہو گا جو بلے کی حرکت نوٹ کرے گا ۔اور بلیو ٹوتھ کی مدد سے معلومات موبائل میں بھیجے گا ،جہاں اپلیکیشن شارٹ کا تعین کرے گی۔

کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہےکہ ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ اس بلے کی مدد سے بیٹسمین کوچ کے بغیر بھی اپنی پریکٹس کا اندازہ لگا سکے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کے سابق سپن باؤلر اور کپتان نے 2008 میں کرکٹ کے تمام فارمیٹس کو خیر باد کہہ دیا تھا ، جس کے بعد انیل کمبلے نے کرکٹ میں جدت لانے کے لیے  سپکیٹاکام ٹیکنالوجیز (Spektacom Technologies)  کے نام سے ایک کمپنی شروع کی۔

انیل کمبلے کی کمپنی سپیکٹاکام ٹیکنالوجیز ، مائیکروسافٹ کے ساتھ اشتراک سے کرکٹ کی دنیا میں جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروانے کے لیے کوشاں ہے ، اور الیکڑک بیٹ اس کمپنی کی سب سے بڑی کامیابی قرار دی جارہی ہے ۔