ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کی اداکارہ میرا کیساتھ ڈسکو کلب میں وقت گزاری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال کی اداکارہ میرا کیساتھ ڈسکو کلب میں وقت گزاری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی
کیپشن: سکرین شاٹ

دبئی :سابق کپتان جاوید میانداد کے بھانجے فیصل اقبال کی دبئی کے کلب میں وقت گزارنے کی ویڈیو منظر پر آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹسمین فیصل اقبال کی نشہ آور اشیاءکے ساتھ ڈسکو کلب میں میں وقت گزاری کی ویڈیو سامنے آگئی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔

فیصل اقبال کی سامنے آنے والی ویڈیو میں کرکٹر کے عقب میں اداکارہ میرا کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ فیصل اقبال نے ہاتھ میں مشروب کا گلاس پکڑا ہوا ہے اور وہ کلب میں کسی گانے پر جھومتے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ ان کے عقب میں اداکارہ میرا بھی رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو میں اداکارہ میرا فیصل اقبال کے ساتھ کافی بے تکلف نظر آرہی ہیں اور وہ کرکٹر کے کندھوں پر ہاتھ بھی رکھتی ہیں جبکہ اداکارہ نے انتہائی نامناسب لباس بھی زیب تن کیا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال سابق کپتان جاوید میاندا د کے بھانجے ہیں اور وہ کافی عرصے سے قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔