نواز شریف کیخلاف ٹرائل کی مدت میں توسیع کی استدعا منظور

نواز شریف کیخلاف ٹرائل کی مدت میں توسیع کی استدعا منظور
کیپشن: احتساب عدالت کی جانب سے توسیع کیلئے آٹھویں بار رابطہ کیا گیا ہے، فائل فوٹو

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نوازشریف کیخلاف ٹرائل کی مدت میں توسیع کیلئے احتساب عدالت کی استدعا کو منظور کر لیا ہے۔ دوسری جانب احتساب عدالت نے آج نواز شریف کو طلب کر رکھا ہے۔ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کے وکیل آج بھی دلائل جاری رکھیں گے۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے ٹرائل کی مدت میں توسیع کیلئے سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی ۔ احتساب عدالت کی جانب سے توسیع کیلئے آٹھویں بار رابطہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کو بھی طلب کر لیا ہے۔

سابق وزیراعظم آج صبح احتساب عدالت میں سماعت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے۔ انھیں العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس میں طلب کیا گیا ہے تھا۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک سماعت کریں گے۔

گذشتہ سماعت کے دوران فلیگ شپ کیس میں نواز شریف کا بیان قلمبند کیا جا چکا ہے اور ان کے وکیل خواجہ حارث کے دلائل آج بھی جاری رہیں گے جو آج مکمل ہونے کا امکان ہے۔