حکومت نے ریلوے کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کر دیا

حکومت نے ریلوے کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کر دیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد عوام کیلئے سستا سفر بھی مہنگا ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق  حکومت نے ریلوے کے کرایوں میں 10 سے 19 فیصد تک اضافہ کر دیا۔ چند روز قبل اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کم ہونے کی وجہ سے ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔


دوسری جانب ریلوے اراضی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تو دوران سماعت چیف جسٹس نے پوچھا کہ ریلوے کی اراضی پر نجی ہاوسنگ سوسائٹیز کی تعمیر کس نے کی؟  چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ چاروں صوبوں کی جانب سے یہ اعتراض اٹھایا گیا کہ ریلوے اراضی کو دوسرے مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ شیخ رشید ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت دیں۔


شیخ رشید نے بتایا کہ کراچی میں سرکل ریلوے کی بحالی کیلئے گرینڈ آپریشن 10 دسمبر سے شروع ہوگا۔ پہلے مرحلے میں لیاقت آباد، گلبرگ جبکہ دوسرے مرحلے میں ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں ریلوے اراضی واگزار کرائی جائے گی۔