لگزمبرگ کے وزیراعظم نے آتے ہی بڑا اعلان کر دیا

لگزمبرگ کے وزیراعظم نے آتے ہی بڑا اعلان کر دیا
کیپشن: وٹؤ بشکریہ ورلڈ اکنامک فورم سوشل میڈیا فیس بک اکاؤنٹ World Economic Forum

لگزمبرگ میں بہت جلد پبلک ٹرانسپورٹ کو شہریوں کے لیے بالکل مفت کر دیا جائیگا۔


تفصیلات کے مطابق حکومتی محکمے کو لگزمبرگ میں چلنے والی تمام پبلک ٹرانسپورٹ کے سفر کو شہریوں کے لیے بالکل مفت کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ وزیراعظم زاویر بیٹل کے حکومتی اتحاد کے ذرائع کا کہناہے کہ آئندہ برس 2020کے موسم گرما سے ملک میں تمام ٹرینوں ، بسوں  اور ٹراموں میں سفر کو مفت کر دیا جائیگا۔


بیٹل نے گزشتہ روز دوسری مدت کے لیے ملک کے وزیراعظم کا دفتر سنبھالا اور اس مہم کے بارے میں اپنے خطاب میں بتایا ۔حکومت کی نئی پالیسیوں میں خدمات عامہ کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ، دو نئی تعطیلات کا اعلان اور بھنگ کو تفریحی مقامات پر استعمال کرنے کی اجازت دی جائیگی۔

ایک اندازے کے مطابق لگزمبرگ سٹی کی آبادی 1.1لاکھ نفوس پر مشتمل ہے اس کے باجود ٹریفک جام کی بدترین صورتحال پیش آتی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق روزانہ چار لاکھ سےے زائد افراد لگزمبرگ میں سفر کرتے ہیں۔

حکومتی ترجمان کا کہناہے کہ اس بدترین ٹریفک جام سے جان چھڑانے کا واحد حل یہ ہی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو شہریوں کے لیے بالکل مفت کر دیا جائے تاکہ وہ اپنی ذاتی گاڑیوں کے استعمال سے پرہیز کریں اور پبلک ٹرانسپورٹ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

واضح رہے کہ پورے ملک میں 20برس سے کم عمر  افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت بالکل مفت دی جارہی ہے جبکہ باقی مسافر دو گھنٹے کا سفر تہہ کرنے پر صرف 2یورو   ہی دیتے ہیں۔

لگزمبرگ  کو  یورپ کا  دوسرا  امیر ترین ملک شمار کیا جاتاہے۔ شہریوں نے وزیراعظم کی طرف سے اعلان پر خوشی کا اعلا ن کیا ہے ا ور سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے اعلان کی تعریف کی جارہی ہے ۔

d81e09f8951d7824b20c2ca20050e1d8