ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
کیپشن: فوٹو بشکریہ پی سی بی آفیشل ٹوئٹر

لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے ساؤتھ افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ٹیسٹ اسکواڈ میں فخر زمان ،شان مسعود اور شاداب خان ،فہیم اشرف اور محمد عامر کی واپسی ہوئی ہے ۔

قومی ٹیم ساؤتھ افریقہ کیخلاف 3 اوپنرز کیساتھ جائے گی جن میں امام الحق ، فخر زمان اور شان مسعود شامل ہیں ۔ مڈل آرڈر میں اظہر علی ، حارث سہیل ،اسد شفیق ،بابر اعظم ، سرفراز احمد شامل ہیں ۔ اضافی وکٹ کیپر کی صورت میں اسکواڈ میں محمد رضوان کو شامل کیا گیا ہے ۔

 فل ٹائم اسپنرز یاسر شاہ اور شاداب خان کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ۔ فاسٹ باؤلرز میں محمد عباس ، حسن علی ، محمد عامر ، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی ٹیم میں جگہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

16 رکنی اسکواڈ میں فخر زمان ، شان مسعود ، امام الحق ، اظہر علی ، حارث سہیل ، اسد شفیق ، بابر اعظم، سرفراز احمد ، محمد رضوان ، یاسر شاہ ، شاداب خان ، محمد عباس ،حسن علی ، محمد عامر ، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں ۔