سرٹیفیکیٹ کی مدت ختم، ٹیلی کام کمپنی اریکسون کے لاکھوں فونز بند ہو گئے

سرٹیفیکیٹ کی مدت ختم، ٹیلی کام کمپنی اریکسون کے لاکھوں فونز بند ہو گئے
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ان آف میڈیا

لندن:ٹیلی کام کی بڑی کمپنی اریکسون جس کو  ایک زمانہ میں سونی اریکسون کے نام سے جانا جاتا تھا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے سافٹ وئیر کے ساتھ مسئلہ ہو ا ہے، جس کی وجہ سے برطانیہ اور جاپان سمیت درجنوں ممالک میں لاکھوں سمارٹ فونز متاثر ہوئے ہیں۔

اریکسون ذرائع نے بتایا ہے کہ سافٹ وئیر میں خرابی کی وجہ سرٹیفیکیٹ کی مدت  کا ختم ہونا ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ ہی دنوں میں دوبارہ سروس بحال ہو جائے گی جبکہ 4جی سروس بہال ہونے میں ٹائم لگ سکتا ہے۔

کمپنی ذرائع کا کہا ہے ان کی توجہ برطانیہ میںO2 اورجاپان سافٹ بینک کو واجبات کی ادائیگی پر مزکور ہے، بعدازاں کمپنی نے کہا ہے کہ سافٹ بینک نے اچانک اس مسئلے کے بارے میں آگاہ کیا ہے اور گیارہ ملکوں میں سروس بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔

سافٹ بینک نے کہا ہے کہ اس کے سسٹم میں مسئلہ ہو اہے جس کو کچھ ہی گھنٹوں میں حل کر لیا جائے گا، اریکسون کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے سے لاعلم تھے، وہ سافٹ وئیر  کی مدت کو بڑھانے اور سیکورٹی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، جب یہ واقعہ پیش آیا  تو اس بحالی میں کچھ ٹائم لگے گا۔

یادرہے کہ اریکسون کوئی پہلی کمپنی نہیں جس کے ساتھ سرٹیفیکیٹ کی مدت ختم ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، 2013  میں ایکس باکس لائیو  اس طرح کے مسائل کا شکار رہ  چکی ہے جبکہ 2015 میں ایپل کمپنی کی کچھ ڈیوائسز   میں خود کار طریقے سے سافٹ وئیر   کی ری انسٹالمنٹ ہو گئی تھی۔