پانچ بہترین بیٹری ٹائمنگ والے سمارٹ فونز

پانچ بہترین بیٹری ٹائمنگ والے سمارٹ فونز
کیپشن: فوٹو بشکریہ؛ ایپل پرو انسٹاگرام اکئونت

نیویارک:سمارٹ فونز  میں بیٹری ٹائمنگ کلیدی اہمیت رکھتی ہے، سال 2018 ختم ہونے جا رہا ہے تو ہم آپ کو اس سال کے بہترین فونز کے بارے میں بتائیں گے۔ جب بیٹری ٹائمنگ کی بات ہو تو   ان 5 فونز کے بارے میں نہ بتانا  ناانصافی ہو گی۔ 


ایپل فون ایکس آئی آر:
اس سال متعارف ہونیوالے تینوں آئی فونز  مارکیٹ میں چھائے رہے جبکہ ایکس آر   کی بیٹری ٹائمنگ 19 گھنٹے اور 53منٹ رہی، اس فون میں بہت سارے فیچر ز  پائے جاتے ہیں، ان میں اس کی بڑی اسکرین، تیز سپیڈ، فیس آئی ڈی اور  ہائی پکسل کیمرہ شامل ہیں جو آئی ایکس ایس سے بہتر ہے۔ 


سام سنگ گلیکسی نوٹ 9:سام سنگ نوٹ 9  کی بیٹری کی اوسط ٹائمنگ 19گھنٹے اور 20منٹ ہے، اس کے فیچرز میں اس کی خوبصورت اسکرین، پاورفل بیٹری، مضبوط ہارڈ وئیر شامل ہیں۔ نوٹ 9 نے سمارٹ ایس پین بھی متعارف کروائی ہے، ایمرجنسی کی صورت میں وائر لیس طریقے سے فون کا بندہو جانا بھی اس کے بہترین فیچرز میں شامل ہے۔ 


ویوونیکس :اگر آپ انڈیا ، روس اور ایشیا میں نہیں رہتے تو نیکس آپ کی شخصیت پر بہت اثر ڈالتاہے جو   کہ اس کے خوبصورت ہارڈوئیر   کی بدولت ہے، اس بات سے کوئی انکار نہیں کرتا   کہ اس فون کی بیٹری ٹائمنگ میں کوئی مسئلہ ہے، اس کی اوسط بیٹری ٹائمنگ 21گھنٹے اور 50منٹ ہے۔ اس کا کیمرہ  اور خوبصور ت  ڈیزائن کی اہمیت میں اضافہ کرتا ہے۔ 


ہواوے میٹ20پرو: ہواوے  دنیا میں موبائل فونز   بنانے والی دوسری بڑی کمپنی ہے، ہواوے میٹ 20 پرو  جدید ترین فونز  میں سے ایک ہے، اس کا لیب میں مسلسل 18گھنٹے تک چلنا اس کو باقی فونز پر برتری دیتا ہے،اس کا سیلفی کیمرہ لاجواب ہے۔ 


بلیک بیر ی کی2: بلیک بیر ی ایپل اور سام سنگ کے مقابلے میں زیادہ مشہور موبائل کمپنی نہیں ہے، لیکن اس کے بلیک بیر ی کی2نے صارفین کو متاثر کیا ہے، اس کی بیٹری ٹائمنگ 18گھنٹے ہے، اس کا مینوئل کی بورڈ   اس کو مارکیٹ میں منفرد مقام دلاتا ہے، اس کا ڈبل کیمرہ بھی اس کے اہم فیچرز میں شامل ہے۔