ریلوے اراضی پر نجی ہاؤسنگ اسکیمیں: چیف جسٹس نے شیخ رشید کو طلب کر لیا

ریلوے اراضی پر نجی ہاؤسنگ اسکیمیں: چیف جسٹس نے شیخ رشید کو طلب کر لیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ پاکستان ریلویز آفیشل ویب سائٹ

اسلام آباد: ریلوے کی اراضی پر نجی ہاؤسنگ اسکیمیں کیسے بن گئیں ؟ سپریم کورٹ نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو  24  دسمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

چیف جسٹس نے ریلوے ٹریک پر قبضے اور زمین فروخت سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ریلوے اراضی وفاقی یا صوبے کی ملکیت ہوتی ہے۔ محکمہ ریلوے کو زمین فروخت کرنے کا اختیار نہیں ۔ریلوے کی اراضی پر نجی ہاؤسنگ اسکیمیں کیسے بنالی گئیں ؟ چیف جسٹس نے کہا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت دیں۔

دوسری جانب کراچی میں سرکلر ریلوے کی بحالی کیلئے گرینڈ آپریشن 10 دسمبرسے شروع ہوگا ۔پہلے مرحلے میں لیاقت آباد ، گلبرگ جبکہ  دوسرےمرحلے میں ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد میں ریلوے اراضی واگزارکرائے جائے گی ۔