گیم آف تھرونز کے آٹھویں سیزن کا ٹیزر جاری

گیم آف تھرونز کے آٹھویں سیزن کا ٹیزر جاری
کیپشن: image by facebook

نیویارک : معروف انگلش ٹی وی چینل نے  مشہور زمانہ گیم آف تھرونز کے آٹھویں اور آخری سیزن کا  ٹیزر جاری کر دیا ہے جوکہ آگ اور برف کی جنگ معلوم ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا  بھر میں شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے سیزن  گیم  آف تھرونز کے آخری سیزن کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے جو  کہ برف اور آگ کے درمیان بھیانک جنگ کی کہانی معلوم ہو رہا ہے ۔

ٹیزر جیسے ہی یوٹیوب پر اپ لوڈ  ہوا   تو  چار کروڑ سے زائد افراد  نے دیکھ لیا جبکہ ایک لاکھ ستائیس ہزار افراد نے ٹیزر پر پسندیدگی کا اظہار بھی  کیا۔

سیزن گیم  آف تھرونز کے اب تک سات سیزن  آ چکے ہیں اور اس مرتبہ توقع  کی جا رہی ہے کہ سیزن ہمیشہ کی طرف دلچسپ ہوگا،  اس مرتبہ سیزن کے متعلق اہم بات یہ بھی ہے کہ یہ باقی سیزنز  کی نسبت کافی چھوٹا سیزن ہے یعنی صرف چھ قسطوں پر محیط ہے لیکن چینل کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سیزن کی قسطیں لمبی ہوں گی, سیزن کو رواں برس اپریل  میں نشر کیا جائے گا۔