مس ورلڈ مقابلےکا آغاز ، بھارتی ماڈل نے ٹائٹل کے حصول پر نظریں جما لیں

مس ورلڈ مقابلےکا آغاز ، بھارتی ماڈل نے ٹائٹل کے حصول پر نظریں جما لیں
کیپشن: image by facebook

بیجنگ : بھارت نے ایک مرتبہ پھر مس ورلڈ کے ٹائٹل پر نظریں جما لی ہیں ، بھارتی مس انڈیا اور مس ورلڈ کے مقابلے کی دعویدار انوکریتھی واس پر امید ہیں کہ ملک کیلئے مس ورلڈ کا ٹائٹل ضرور حاصل کرینگی۔

تفصیلات کے مطابق مانوشی کی جانب سے بھارت کے لیے 2017 میں مس ورلڈ کا خطاب جیتنے کے بعد اس بار امید کی جا رہی ہے کہ انوکریتھی ملک کے لیے اعزاز کو دوبارہ حاصل کریں گی ۔مس ورلڈ کے مقابلے کا آغاز آج چین میں ہوگیا ہے جہاں 18 دیگر ممالک کی ماڈلز بھی مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں لیکن امید کی جا رہی ہے کہ شاید انوکریتھی اس مرتبہ بھارت کو کامیاب کرا سکتی ہیں ۔

انوکریتھی تامل ناڈو سے تعلق رکھتی ہیں اور انھوں نے فرانسیسی زبان میں بیچلر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے، مس ورلڈ 2018 کا مقابلہ چین کے شہر  ثنیا میں منعقد ہو  رہا ہے، مس ورلڈ کے مقابلے میں بنگلہ دیش، چلی ، فرانس ، انڈونیشیا ، جاپان ، ملائیشیا ، ماریشس، میکسیکو ، نیپال ، نیوزی لینڈ ، سنگا پور ، تھائی لینڈ ، یوگنڈا ، امریکہ، وینزویلا اور ویتنام سے ماڈلز حصہ لے رہی ہیں۔

 تیس فائنل ماڈلز کے درمیان ٹائٹل کے حصول کے لیے مقابلہ ہوگا۔