ملتان، مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے

ملتان، مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے
کیپشن: لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال جلال پور پیر والا منتقل کر دی گئی ہیں، پولیس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

ملتان: ملتان میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ڈاکو متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔

ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں 4 ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ شہریوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے چاروں ڈاکو ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل اسپتال جلال پور پیر والا منتقل کر دی گئی ہیں۔

ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں اور 2 پسٹل برآمد ہوئے ہیں۔ چاروں ڈاکو پولیس کو ڈکیتی اور راہ زنی کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔