مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

  مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی
کیپشن: ٰImage Source: File Photo

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی  مریم نواز نے  6 ہفتے کیلئے نام ای سی ایل نکلوانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔


تفصیلات کے مطابق ،  جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ پیر کے روز سماعت کرے گا۔ مریم نواز نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وزارت داخلہ، ایف آئی اے، چئیرمین نیب اور ڈی جی نیب کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے باوجود بیمار والدہ کو چھوڑ کر بیرون ملک سے والد کے ساتھ واپس آئی، موقف سنے بغیر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا میمورنڈرم غیر قانونی اور آئین کی خلاف ورزی ہے۔

مریم کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا میمورنڈم اعلی عدلیہ کے فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے، عدالتوں میں ڈیڑھ سال تک مسلسل پیش ہوتی رہی ہوں، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عجوبہ ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔