عوام کو ریلیف دینا عمران خان حکومت کی ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان

عوام کو ریلیف دینا عمران خان حکومت کی ترجیح ہے، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: Image Source: File Photo

گوجرانوالہ:  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان  نے کہا کہ 72سالہ نظام کوٹھیک کرنے کے لیے ہمیں 72 ماہ تو دیدیں۔


تفصیلات کے مطابق ، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گوجرانوالہ میں پولیس اصلاحات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہ گوجرانوالہ انڈسٹریل حب ہے، کرپشن ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ عوام کو ریلیف دینا نمبرون ایجنڈا ہے، نسل درنسل سیاست کرنے والوں نے مخالفین کو پولیس مقابلوں کے ذریعے ٹھکانے لگایا۔

انہوں نے کہا  کہ پنجاب میں تھانہ کلچرسیاست کی نذرہوا۔ جب تک پولیس سیاست کے رنگ سے باہرنہیں نکلے گی تب تک پنجاب کی اصل شناخت بحال نہیں ہوسکتی۔ میں نے قسم کھائی ہے تھانہ،کچہری کی سیاست نہیں کرنی، وزیراعظم عمران خان نظام کو بدلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی  نے کہا  کہ گوجرانوالہ میں ڈیجیٹل پولیس ہیلپ لائن کا قیام خوش آئند ہے، پولیس یونیفارم کی عزت بحال کرنے کیلئے ہرممکن اقدام کریں گے۔ پولیس کی وردی کوڈھال بنانے والے قانون کا مذاق اڑاتے ہیں، پولیس کی صفوں میں تبدیلی کا عمل شروع ہوگیا ہے، تھانہ کلچرکوبدلنے کے لیے مثبت پیشرفت کی ہے۔

اس سے قبل معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا نوجوانوں کو قرض کی فراہمی کا آغاز وزیر اعظم کا عہد کی پاسداری کی جانب عملی قدم ہے، لاکھوں نوجوانوں کی قرض کے حصول میں دلچسپی عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان پر اعتماد ہے۔