معاشی بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے انفراسٹرکچر پر توجہ دینا ہوگی، بلاول بھٹو

 معاشی بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے انفراسٹرکچر پر توجہ دینا ہوگی، بلاول بھٹو
Image Source: File Photo

کراچی:بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشی بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے انفراسٹرکچر پر توجہ دینا ہوگی۔ معاشی، گورننس بحران سلیکٹڈ نہیں صرف عوامی حکومت حل کر سکتی ہے۔


تفصیلات کے مطابق ،  چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو نے ان خیالات کا اظہار   کراچی کے سات میگا منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر کیا، شہید ملت روڈ انڈر پاس، بیگم رعنا لیاقت علی خان فلائی اوور، ٹیپو سلطان روڈ، سب میرین انڈرپاس، سن سیٹ فلائی اوور، کورنگی 12000 روڈ اور سٹیڈیم روڈ کا افتتاح کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ معاشی بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے پورے ملک میں ایک کروڑ نوکریاں دینا ہوں گی۔ نوکریاں دینا پاکستان پیپلز پارٹی کی روایات ہے۔ وفاقی حکومت توپراجیکٹس کو بند کر کے لوگوں کوبیروزگارکررہی ہے،7 میگا منصوبوں کی وجہ سے مزدوروں کوروزگارملا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ارب پتی لوگوں کودی گئیں۔ ہماری حکومت نے بینظیرانکم اسپورٹ پروگرام  جیسا انقلابی پروگرام شروع کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ  معاشی ،گورننس بحران کوصرف عوامی حکومت حل کر سکتی ہے، نالائق، سلیکٹڈ وزیراعظم مسائل حل نہیں کرسکتا،ملک میں کسی کوروزگارنہیں مل رہا،عوام مہنگائی کی سونامی میں ڈوب گئے ہیں، چھوٹے تاجرٹیکسزکے طوفان کی زد میں ہے۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک میں بیوروکریسی کونیب گردی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، نالائق وزیراعظم نے معیشت کا برا حال کر دیا ہے۔