بھارت کی معروف ٹی وی اداکارہ دیویا بھٹناگر چل بسیں

ٹی وی اداکارہ دیویا بھٹناگرکورونا وبا کے باعث چل بسیں

ممبئی : بھارت میں ایک اور ٹی وی اداکارہ دیویا بھٹنا گر کورونا وبا کے باعث چل بسیں .

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامہ " یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے ، میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ادکارہ دیویا بھٹنا گر کورونا وبا کے باعث 34 سال کی عمر میں چل بسیں ۔

اداکارہ کا گزشتہ ماہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد سے وہ ہسپتال میں زیرعلاج تھیں ، اداکارہ گزشتہ دنوں سے وینٹی لیٹر پر بھی تھیں ۔ دو ماہ قبل بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ اشلاتا و بگاؤنگر فلم کی شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے چار روز بعد ہلاک ہوگئی تھیں ۔