ٹرمپ کے جانے کے بعد امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں، چین

ٹرمپ کے جانے کے بعد امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں، چین
کیپشن: ٹرمپ کے جانے کے بعد امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں، چین
سورس: فائل فوٹو

بیجنگ: چین نے امریکا کے ساتھ جاری تعلقات میں تناو میں کمی کا عندیہ دے دیا۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے امریکا کے ساتھ پیدا ہونیوالے مذاکرات کے حل کے لئے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جانے کے بعد امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر ہو سکتے ہیں۔

وانگ ژی نے چین اور امریکا بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا باہمی تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں صدر کی تبدیلی سے چین کے ساتھ ایک بار پھر سے غیر جانبدار تعلقات بحال ہو سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تنازعات کا حل مذاکرات کی میز پر ہو سکتا ہے اور دونوں ممالک کے لیے یہ وقت بہترین ہے اور جب امریکی انتظامیہ میں بڑی تبدیلی آ رہی ہے جس سے پالیسیوں میں نرمی اور غیر جانبداری کا امکان بھی بڑج گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیر خارجہ ہانگ کانگ میں عوامی نمائندوں پر مقدمات بنانے کی مذمت کرتے ہوئے چینی حکام پر نئی پاپندیوں کا عندیہ دے دیا اور اس پر چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے شدید احتجاج بھی کیا۔ 

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں چین اور امریکا کے باہمی تعلقات انتہائی کشیدہ رہے ہیں جس کے اثرات عالمی معیشت پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔