بھارتی فنکار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشال راجستھان پہنچ گئے

بھارتی فنکار جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشال راجستھان پہنچ گئے

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کی باربی ڈول کترینہ کیف اور وکی کوشل جے پور پہنچ گئے  ۔بالی وڈ کی فنکار جوڑی شادی راجستھان میں شادی کی رسومات انجام دیں گے  ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نئی زندگی کی شروعات کے لئے بھارتی ریاست راجستھان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اسی ماہ شادی کے بندھن میں بند ھ جائیں گے ۔

فنکار جوڑی اپنے خاندان کے افراد مہمانوں اور کئی دوستوں کے ہمراہ 15 سے زائد گاڑیوں کے قافلے میں راجستھان کے ضلع سوائی مدھو پور پہنچ گئے ہیں ۔ 

 بھارتی میڈیا کے مطابق  مقامی حکام نے وکی اور کترینہ کیلئے ایک خصوصی روٹ بنایاہے  تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ  یہ جوڑا بغیر کسی تکلیف کے شادی کے مقام تک پہنچ جائے۔ 

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا گزشتہ ماہ سے یہ دعویٰ کررہا ہے کہ کترینہ اور وکی کی شادی دسمبر کی 9 تاریخ کو ہوگی لیکن تاحال کترینہ اور وکی نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی لیکن فنکار جوڑی کی موومنٹ اور ان کی تیاریوں سے ان خبروں کی تصدیق ہوتی ہے کہ وہ جلد رشتہ ازدواج میںٰ منسلک ہوجائیں گے   ۔