بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کی تصویر وائرل

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کی تصویر وائرل
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

ممبئی: بھارتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی سے قبل  ہی سوشل میڈیا پر ان کی کئی تصاویر اور ویڈیو ز وائرل ہورہی ہیں ۔ ایسے میں ایک بھارتی فوٹو گرافر نے شرارت کے  طورپر فنکار جوڑی کی عجلہ عروسی کی تصاویر شیئر کردیں ۔

بھارتی فوٹو گرافر نے ایڈٹ شدہ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہیں ۔   تصویر میں کترینہ گلابی رنگ کا عروسی لباس پہنے ہوئے ہیں جب کہ وکی کو شیروانی اور دوپٹہ ڈالے ان کے پہلو میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔

3c67580708ea01b2383fc61cdf3f9b0b

یاد رہے کہ دونوں بالی وڈ شخصیات کی تصاویر دو مختلف مواقع کی ہیں جنہیں ایڈیٹ کرتے ہوئے ایک ساتھ دکھایا گیا ہے ۔

بھارتی فوٹوگرافر نے تصویر کے ساتھ درج کیپشن میں لکھا کہ کترینہ وکی کی شادی میں مہمانوں کو موبائل لا نے کی اجازت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود کسی دماغ نے اچھی ٹرکس کے ساتھ ان تصاویر کو ایڈیٹ کیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی کی تقریبات سات سے نو دسمبر تک جاری رہنے کا دعویٰ کیا ہے ۔