امریکی تحقیقاتی ادارے نے اپنی ہی فوج کا پول کھول دیا 

US Forces, Joe Biden, US Afghan Mission

 واشنگٹن:امریکی تحقیقاتی ادارے نے اپنی ہی فوج کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ امریکی شہریوں کا فوج پر اعتماد کم ہو گیا ،افغانستان میں شکست کے بعد 58 فیصد امریکی اپنی فوج کو قابل اعتماد نہیں سمجھتے ۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 سال میں  25 فیصد امریکیوں کا اپنی فوج پر اعتماد کم ہوا ہے ،اور اب صرف 42 فیصد امریکی عوام ہی اپنی فوج سے مطمئن ہیں ۔

سروے کے مطابق فوج پر اعتماد کھو دینے والے امریکیوں کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 11 فیصد امریکیوں نے بائیڈن حکومت میں فوج  کے خلاف رائے قائم کی۔